اسلام آباد ، 24 اپریل (اے پی پی): پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چینی وزیر دفاع وے فنگ سے ملاقات کی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال اور سی پیک کو خطے کے لئے گیم چینجر قرار دیا گیا۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنی دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔پاک بحریہ کے سربراہ اور چین کے قومی دفاع کے وزیر نے سی پیک کو خطے کے لئے گیم چینجر قرار دیا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے چینی بحریہ کی ستر سالہ تقریبات کے سلسلہ میں انٹرنیشنل فلیٹ ریِویو کا معائنہ بھی کیا ہے۔
نیول چیف نے کثیرالملکی بحری مشق امن 19 میں چین کی شرکت پر چین کے قومی دفاع کے وزیر کا شکریہ ادا کیا۔
وی این ایس، اسلام آباد