وزیراعظم عمران خان آج ضلع خیبر جمرود کا دورہ کریں گے

200

پشاور، 5اپریل(اے پی پی): وزیراعظم پاکستان عمران خان آج ضلع خیبر جمرود کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے ضلع خیبر آمد کا سن کر ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ کی طرف روانہ ہو رہے ہیں جبکہ دور دراز علاقوں سے بھی  لوگ قافلوں کی شکل میں جمرود سٹیڈیم پہنچ رہے ہیں۔

ضلع خیبر میں پی ٹی آئی کارکنان عمران خان کی آمد کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

سورس : وی این ایس، پشاور