وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی اسلام آباد میں ملاقات

225

اسلام آباد ، 12 اپریل (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جمعہ کو یہاںملاقات کی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں صوبہ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں خصوصاً وزیرِ اعظم کی جانب سے کراچی کے لئے 162 ارب روپے کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ گورنر سندھ نے حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کے لئے مختلف تجاویز وزیرِ اعظم کو پیش کیں۔ گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو لاڑکانہ میں جلسہ عام میں شرکت و خطاب کی دعوت بھی دی۔

سورس:وی این ایس اسلام آباد