وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمان کے رکن برینڈن لیوس کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات، تجارتی و سرمایہ کاری روابط کے استحکام، پاکستانی برادری کے کردار اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال

356

اسلام آباد ،  15 اپریل (اے پی پی): وزیر اعظم عمران خان سے برطانوی پارلیمان کے رکن برینڈن لیوس نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات، تجارتی و سرمایہ کاری روابط کے استحکام، پاکستانی برادری کے کردار اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم نے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو اجاگر کرتے ہوئے ملک میں کاروباری برادری کی سہولت اور کاروبار میں آسانی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

برینڈن لیوس نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات اور وسیع مواقع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ خطے میں سیکیورٹی کی بہتر صورتحال سے برطانوی کمپنی کی طرف سے سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوگا۔  چیئرمین بیسٹ وے سیمنٹ سر انور پرویز بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 وی این ایس اسلام آباد