وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیابی سے جاری ہے:وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

257

بیجنگ،اپریل27(اے پی پی ): وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا  ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیابی سے جاری ہے،ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے میں مزید وسعت آ رہی ہے،اس  منصوبہ میں  کئی ممالک شامل ہیں۔

بیجنگ سے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا کہ ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ  صرف ایک روڈ کا منصوبہ نہیں ہے  بلکہ اس میں توانائی ، ریل ،ایگریکلچرل، زراعت اور اس کے علاوہ غربت کے خاتمے سمیت کئی دیگر منصوبے شامل ہیں۔

عمر ایوب خان نے کہا کہ پاکستان  تحریک انصاف کی حکومت ملک میں  سرمایہ کار دوست ماحول لا ئی ہے جس کی  بدولت بہت سی چائنیز کمپنیز  پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے تحت  پاکستان میں جاری  منصوبوں کی تکمیل سے پاکستان میں بے روزگاری کا خاتمہ  ہو گا اور خوشحالی آئے گی۔

سورس:وی این ایس ، اسلا م آباد