وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

240

اسلام آباد، اپریل20(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ،جاپان کے وزیر خارجہ مسٹر تارو کونو کی خصوصی دعوت پر تین روزہ سرکاری دورے پر جاپان  روانہ ہو گئے  ہیں،اس دورہ کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے جاپانی ہم منصب اور نائیب وزیراعظم مسٹر تارو آسو سمیت جاپان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے،ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

 وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی جاپان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیرز (JIAA) کا دورہ کریں گے اور تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔جاپان میں وزیر خارجہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

توقع کی جارہی ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ جاپان، دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے میں معاون ثابت ہو گا۔

سورس:وی این ایس ، اسلام آباد