وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے ظہرانہ

344

ٹوکیو، 23 اپریل (اے پی پی): پاکستان میں موجودہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے، اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جاپانی کمپنیاں آئی ٹی، چھوٹی اور درمیانی سطح کی صنعتوں اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے  یہ بات چیئرمین جاپان پاکستان بزنس کوآپریشن کمیٹی کی طرف سے ٹوکیو میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر کہی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان میں موجودہ حکومت امن و استحکام، تعمیر و ترقی اور عوامی بہبود کو پیش نظر رکھتے ہوئے، اقتصادی ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ جاپانی کمپنیاں آئی ٹی، چھوٹی اور درمیانی سطح کی صنعتوں اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم جاپان کے سرمایہ کاروں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ پاکستان میں خصوصی اقتصادی زونز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل کریں۔ دونوں فریقین نے پاکستان اور جاپان کے مابین دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 وی این ایس اسلام آباد