تہران، 22 اپریل (اے پی پی): پاکستان اور ایران نے صحت کے شعبہ میں تعاون کے اعلامیے پر دستخط کئے ہیں۔ دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان اور ایران کے صدر حسن روحانی بھی موجود تھے۔ پیر کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزارت قومی صحت و خدمات اور ایران کی وزارت صحت و طبی تعلیم کے درمیان صحت کے شعبہ میں تعاون کے اعلامیے پر دستخط کئے گئے۔
وی این ایس اسلام آباد











