کوئٹہ،30اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے کہا ہے کہ31 مارچ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے پولٹری فارم اور پیٹرول پمپ میں 15 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی، ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، ملزمان سے ساڑھے 8 لاکھ روپے، کاروائی میں استعمال اسلحہ بھی برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ، عوام سے فراڈ کرنے والے گرفتار ملزم کو لانے کیلئے ٹیم لاہور پہنچ چکی ہے ۔
ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے منگل کے روز کوئٹہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈی آ ئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہا کہ 31 مارچ کو کوئٹہ کے نواحی علاقے پولٹری فارم اور پیٹرول پمپ میں 15 لاکھ کی ڈکیتی ہوئی تھی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قضبے سے ساڑھے 8لا کھ برآ مد کرلیے ہیں جبکہ عوام سے فراڈ کرنے والے لا ہور میں گرفتار ملزم کو لا نے کیلئے ٹیم لا ہور پہنچ چکی ہے ،ملزم فیصل افضل کے خلاف کوئٹہ کے چھ تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
ڈی آئی جی عبدالرزاق چیمہ نے مزید کہا کہ رواں برس 53 مفرور اور 31 اشتہاری ملزمان گرفتار کئے جاچکے، 8 مسروقہ گاڑیاں، 26 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں،: مختلف کاروائیوں میں 19 پستول، 4 ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد کیے گئے، انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران شہر بھر کی مساجد پر سیکورٹی میں اضافہ کیاجائے گا،: سیف سٹی پروجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،: سیف سٹی پروجیکٹ جرائم کی روک تھام میں موثر ثابت ہوگا۔
وی این ایس، کوئٹہ











