لاہور،22 اپریل(اے پی پی ): اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سپیکر چیمبرلاہور میں ملاقات کی اورموجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اسپیکر نے فردوس عاشق اعوان کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار دوست محمد مزاری بھی موجود تھے۔
وی این ایس،لاہور











