اسلام آباد، 23اپریل( اے پی پی ):معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بدعنوانی اور مک مکا کی سیاست سے جمہوریت کمزور ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ کرپشن فری پاکستان جمہوریت کی پہلی نشانی ہے۔گزشتہ دورحکومت میں ایل این جی کے نام پرقوم سےفراڈ کیا گیا۔ ایل این جی سے متعلق نئے معاہدوں میں خطے میں کم سے کم قیمت یقینی بنائی جائیگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمنسٹی سکیم کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔صحافیوں کیلئے عنقریب انٹرم ویج ایوارڈ کا اعلان کیا جائیگا۔
وی این ایس، اسلام آباد