صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر کی الوداعی ملاقات

253

اسلام آباد ، 24 اپریل (اے پی پی) :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پاکستان میں روس کے سبکدوش ہونے والے سفیر الیگزے وائے دیدوف نے بدھ کو یہاں ایوان صدر میں الوداعی ملاقات کی۔ صدر نے سفارتی مدت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔ صدر نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سفارتی مدت میں پاک روس تعلقات مضبوط ہوئے ہیں۔

وی این ایس، اسلام آباد