ملک میں صحت سیکٹر کی بہتری میری اولین ترجیح ہے، اس میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے: ڈاکٹر ظفر مرزا

0
52

اسلام آباد ، 4 مئی (اے پی پی): وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں صحت سیکٹر کی بہتری میری اولین ترجیح اور اس میں مثبت تبدیلیاں لائیں گے۔سائنس و ٹیکنالوجی اور انوویشن کے فورغ دینے میں کومسٹیک کا فعال کردار ہے۔انٹی بائیوٹک ادویات کا غلط استعمال ہمارے لئے بڑا چیلنج ہے اور روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔صحت،تعلیم،سائنس و ٹیکنالوجی ،توانائی اور پولیو کے خاتمہ سمیت دیگر شعبوں میں اسلامی ترقیاتی بنک بھر پور تعاون کر رہا ہے۔

ہفتہ کو کومسٹیک میں اسلامی ترقیاتی بنک کے زیر اہتمام ٹرانسفارمرز شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت نے صحت،سائنس و ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ اسلامی ترقیاتی بنک اور کومسٹیک نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کرہے ہیں۔اسلامی ترقیاتی بنک پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اور اب تک پاکستان میں 12ارب ڈالر سے زائد کے منصوبے مکمل کئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اسلامی بن کے تعاون نے 15موبائل کلینکس کا بھی افتتاح کیا گیا جس سے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو گھروں کی دہلیز پر صھت کی سہولتیں میسر ہونگے۔انہوں نے کہا کہ شو کے دوران نوجوانوں نے جو تخلیقی آئیدیاز پیش کئے ہیں ان کا قومی سطح پر بفاز کو یقینی بنایا جائیگا۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد