پشاور صدر میں انتظامیہ کی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی،8کو گرفتار کرلیا

0
45

پشاور، 20 مئی (اے پی پی): ڈائریکٹر محکمہ خوراک صوبہ خیبرپختونخوا سعادت حسن کی خصوصی ہدایت پر زیرنگرانی راشننگ کنٹرولر، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور فوڈ انسپکٹر پشاور نےافطاری سے پہلے پشاور صدر کے علاقوں میں کاروائی کرکے8 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیا۔

اس کاروائی میں پشاور کے علاقے کباڑی بازار اور فوارہ چوک میں محکمہ خوراک کے عملے نے دودھ فروشوں اور سبزی فروشوں میں 8 گرانفروشوں کو سرکاری نرخنامہ  سے تجاوز کرنے اور دگنی ریٹ پر سبزی بیچنے پر حراست میں لے لیا۔

اس موقع پر موجود عوام نے محکمہ خوراک کے اس کاروائی کو بہت سراہا اور آئندہ کے لئے روزانہ کی بنیاد پر ایسے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ محکمہ خوراک کے عملے کے مطابق مذکورہ گرانفروشوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور پولیس اسٹیشن غربی میں مراسلہ قانونی کاروائی کے لیے جمع کیا جائے گا۔

وی  این ایس، پشاور