یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں سکھر میں ماتمی جلوس نکالے گئے

0
31

سکھر،26مئی( اے پی پی ):یوم شہادت حضرت علیؓ کے سلسلے میں ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ غریب آباد سے شروع ہوا، ماتمی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا افطار کے بعد واپس مرکزی امام بارگاہِ غریب آباد پہنچ کر اختتام پذیر ہوا، ماتمی جلوس کے شرکاءنے گھنٹہ گھر پر روزہ افطار کیا۔

ماتمی جلوس کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے  سخت سیکیورٹی انتظامات کیے  گئے تھے، ماتمی جلوس کی گذر گاہوں کی طرف آنے والے تمام راستے سیل کیے گئے جبکہ آرمی اور پولیس کے بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے گزر گاہوں کی سرچنگ کی گئی۔

سورس: وی این ایس ،سکھر