ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف  کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ  دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آمد، اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع

301

اسلام آباد ، 27 مئی (اے پی پی ): ازبکستان کے نائب وزیراعظم الیور گنیف  کی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ دو روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان آمد،نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔

 الیور گنیف دورہ ء پاکستان کے دوران اہم سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سیمت محکمہ ریلویز، ترقی و اصلاحات، منصوبہ بندی، نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ، صحت اور تجارت کے وفاقی وزرا اور مشیروں سے بھی ملاقات کریں گے ۔

ازبکستان کے نائب وزیراعظم  کے ہمراہ  سرمایہ کاری ، بیرون ملک تجارت اور ٹرانسپورٹ کے نائب وزرا اوردیگر اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کا  وفد بھی ہے۔

وی این ایس ، اسلام  آ باد