اسلا م آباد، 23مئی(اے پی پی ):اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے پا رلیما نی رہنما ؤں اور اسلا می مما لک کے سفراء کے اعزاز میں جمعرات کو یہاں افطار ڈنر کا اہتمام کیا ،صدر اسلا می جمہو ریہ پا کستان ڈاکٹر عارف علو ی نے بطور مہمان خصوصی افطار ڈنر میں شرکت کی۔
تقریب آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر،ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اعلی افسران نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔
افطار ڈنر میں پارلیمانی رہنماؤں کے علاوہ وفاقی وزراء،اپوزیشن اور حکومت سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی اور اسلامی ممالک کے سفراء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
افطاری سے قبل ملک کی ترقی،خوشحالی،سالمیت اور عالم اسلام کے مابین اتحاد ویکجہتی کے لیے خصوصی دعامانگی گی جبکہ افطار ڈنر کے دوران شرکاء کا باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسپیکر نے افطار ڈنر میں شرکت کرنے پر صدر مملکت اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
وی این ایس، اسلام آباد