ذاتی مفادات اور کرپشن کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کا  متحد ہونا ، عمران خان کی کامیابی  کا منہ بولتا ثبوت ہے: فردوس عاشق اعوان

244

سیالکوٹ،19مئی(اے پی پی ): وزیراعظم کی معاون خصوصی برائےاطلاعات و نشریات کے بارے میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی نورا کشتی اختتام کو پہنچی اور وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ درست ثابت ہوا کہ یہ دونوں جماعتیں مفادات اور کرپشن کے تحفظ کے لئے مک مکا کی سیاست کرتی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا  اکھٹا ہونا  وزیر اعظم عمران خان کی کامیابی  کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کوانتشار اور عدم استحکام کی دھکیلنے والے ماضی کی لوٹ کا حساب دیں، پاکستان کو درپیش مسائل کی اصل وجہ گزشتہ حکومتوں کی  کرپشن ، ناکامی اور غلط  پالیسیاں تھیں ، جن  لوگوں  نے ملک کو اس  صورتحال میں  پہنچایا، ان تمام زمہ داروں کا  تعین  نہایت ضروری ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن عوامی مفادات کی آڑ میں سیاسی مفادات کے تحفظ کی سیاست کر رہی ہے۔ ان عناصر کا اکٹھا ہونا وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کو ترقی یافتہ بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھیں۔

سورس:وی  این ایس، اسلام آباد