ستائیس فروری کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں ” آپریشن سوفٹ ریٹارٹ” کے نام سے یاد رکھی جائے گی : ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان

361

اسلام آباد 01 مئی (اے پی پی): پاک فضا ئیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے آج ستائیس فروری دوہزار انیس ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں منعقدہ دوسو چونسٹھویں ائیر سٹاف پریزینٹیشن کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ کو دشمن کی جارحیت کے خلاف پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی تاریخ میں آپریشن سوفٹ ریٹارٹ    کے نام سے یاد رکھی جائے گی ۔ “

پرنسپل سٹاف آفیسر ز، ائیرآفیسرز، فیلڈ کمانڈرز اور ائیر مین سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف نےبتایا کہ  ہم  حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دورا ن دشمن کی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دینے میں کامیاب رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی  ہمارے عزم و حوصلے اور  کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی اہلیت کی ایک بہترین مثال ہے۔ پاک فضائیہ کے افراد کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے ائیر چیف نے کہا کہ میں پاک فضائیہ کے تمام افراد کو سلام پیش کرتا ہوں جو ان مشکل حالات میں فارورڈ آپریٹنگ بیسز پر اپنی ذمہ داریاں مثالی عزم و حوصلے ، استقامت اور بہادری سے سرانجام دے رہے ہیں ۔ ائیر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی دشمن کی جانب سے کسی قسم کی جارحیت کا جواب پہلے سے بھی زیادہ سخت انداز سے دیا جائے گا۔

تقریب کے اختتام پر ائیر چیف نے مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بیسز میں ٹرافیاں  بھی تقسیم کیں۔   ٹریننگ اور فلائٹ سیفٹی میں بہترین کارکردگی کی ٹرافیاں پی اے ایف بیس شہباز کو دی گئیں جب کہ پی اے ایف بیس مصحف اسٹرونگ مین ٹرافی کا حقدار ٹھہرا جبکہ  گراؤنڈ سیفٹی ٹرافی پی اے ایف بیس پشاور کو عطا کی گئی۔

وی این ایس، اسلام آباد