فرانس کے سفیر مارک بریٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات

398

اسلام آباد، 31 مئی (اے پی پی ): فرانس کے سفیر مارک بریٹی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈکوارٹرز میں ملاقات  ہوئی،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا  ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے خطے کی بحری سکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور معزز مہمان کو پاک بحریہ کے بحر ہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں  گفتگو کرتے ہوئے  فرانس کے سفیر نے خطے میں امن و استحکا م کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا ۔

 وی این ایس ، اسلام آباد