لوک ورثہ میں رمضان کے مہینے کی مناسبت سے ماہر آرٹسٹ اور خطاط آفتاب احمد خان کے خطاطی کے فن پاروں کی نمائش لگائی گئی ہے۔
نمائش کا مقصد خطاطی کے روایتی فن کو فروغ دینا ہے اور اس صدیوں سے چلنے والے فن سے وابستہ فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فوک اینڈ ٹریڈیشنل ہیریٹج لوک ورثہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی نمائش میں آرٹسٹ کی خطاطی کے منفرد نمونے رکھے گئے ہیں۔
رمضان کے آخر تک جاری رہنے والی اس نمائش میں آرٹسٹ نے مختلف میڈیمز میں کام کیا ہے اور لیدر، لکڑی، مینیچر اور مختلف خطوط سے اپنے کام کو آراستہ کیا ہے۔
فیڈرل سیکرٹری اطلاعات و نشریات، شفقت جلیل نے نمائش کا افتتاح کیا اور تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی جبکہ طلبا نے نعتیہ کلام بھی پیش کیے۔