وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ ہفتہ سرگودھا کا اچانک دورہ، ہسپتالوں،تھانوں اورپناہ گاہوں سمیت دیگر اداروں کا معائنہ کیا

303

اسلام آباد، 30 مئی (اے پی پی ): وزیراعظم عمران خان نے  عوام الناس کا احساس کرتے ہوئے انتظامیہ پر بھر پور اور براہ راست چیک رکھنے کیلئے ہفتہ کو سرکاری اداروں،ہسپتالوں،تھانوں ،سکولوں،پناہ گاہوں اور ترقیاتی سکیموں کے جائزے کیلئے اچانک دورے کئے ۔

 سرگودھا پہنچنے پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا،دورہ کے دوران وزیراعظم نے مریضوں کے ساتھ موجود تیمار داروں سے بات چیت   کی اور ان سے صحت کی سہولیات کے معیار کے حوالے  سے مسائل سنے۔

وزیراعظم نے ہسپتال میں مریضوں کی زائد تعداد پر تشویش کا اظہار کیا ،انہوں نے سہولیات کو مزید وسعت دینے کیلئے تجاویز بھی لیں۔وزیراعظم نے بچگانہ وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے وارڈ میں بچوں کی زائد تعداد اور سہولیات کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔ ان مریضوں میں قریبی علاقوں بھیرہ ،خوشاب،پنڈ دادن خان کے مریض شامل تھے۔

 وزیراعظم کے اچانک دوروں سے جہاں انتظامیہ پر نظر رکھنا ضروری تھا  وہیں اس اقدام سے محنت کار عملے کی حوصلہ بھی ہوئی ہے۔

سورس : وی این ایس ، اسلام آباد