وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان ٹیلی ویژن کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس

240

اسلام آباد ، 3 مئی (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تنظیم نو کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ اسے مستحکم اور فعال ادارہ بنایا جا سکے۔

 انہوں نے یہ بات جمعہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی تنظیم نو کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم کوپی ٹی وی کے انتظامی و مالی امور اور تنظیم نو کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے قومی تشخص کو اجاگر کرنے میں پاکستان ٹیلی ویژن کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت چاہتی ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن کو خود مختار ادارہ بنایا جائے تاکہ یہ قومی تشخص کو اجاگر کرنے اور عوام کوباشعور بنانے میں اپنا بھرپورکردار آزادانہ طور پر ادا کر سکے۔

اجلاس میں  میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن، سینیٹرفیصل جاوید، سیکرٹری اطلاعات شفقت جلیل، قائم مقام ایم ڈی پی ٹی وی حسن عماد محمدی اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد