وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس ، انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی سمیت  عوام کو صحت کی سہولیات  کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا

299

اسلام آباد ، 27 مئی (اے پی پی ): وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس  ہوا،  اجلاس  میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کی عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا ۔

وزیر اعظم نے  ہدایت  کی کہ انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک یہ سہولت فراہم کی جائے تا کہ وہ اپنا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر توانائی عمر ایوب، مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ  محمود خان، معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر اللہ، صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم خان جھگڑا اور متعلقہ محکموں کے وفاقی سیکریٹریز شریک ہوئے۔

وی این ایس ، اسلام آباد