وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی تعاون تنظیم کے  وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی  عرب پہنچ گئے

257

جدہ(سعودی عرب(، 28 مئی (اے پی پی ):  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی او آئی سی  وزراء خارجہ کے اجلاس  میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جدہ ائرپورٹ پہنچنے  پر  سعودی عرب میں پاکستان کے  سفیر راجہ علی اعجاز اور دیگر افسران نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا ۔

 او آئی سی  میں وزراء خارجہ کا اجلاس کل(29مئی) کو ہوگا جس  میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ “مکہ اعلامیہ” کو حتمی شکل دی جائے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  او آئی سی   میں شامل وزراء خارجہ اور اہم شخصیات سے ملاقتیں کریں گے ۔ وزیر خارجہ ان ملاقاتوں  اور کونسل اجلاس  میں  مسلم  امہ کو درپیش  چیلنجز پر  پاکستان کا موقف بھی پیش کریں گے ۔

 وی این ایس ، اسلام  آباد