وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ

258

اسلام آباد ، 21 مئی (اے پی پی ): وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی وفد کے ہمراہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ

کونسل کے  دو روزہ اجلاس میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ  ہو گئے ، کرغز کے شہر بشکک میں شروع ہونے والے   اجلاس میں وزیر خارجہ وفود کی سطح پر ہونے والے مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بشکک میں جاری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ ون آن ون ملاقاتیں کریں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے ساتھ بھی وزیر خارجہ کی خصوصی ملاقات کی  توقع ہے۔

اجلاس میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مندوبین کی شرکت  بھی متوقع ہے۔

 وی این ایس ، اسلام آباد