افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ، صدر اور وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے

400

افغان صدر اشرف غنی دو روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے ہیں،پارلیمانی ، تجارتی اور مشیروں کے  وفد  کے ہمراہ افعان صدر کا حالیہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان افعانستان میں  قیام امن اور دہشت گردی  پر قابو پانے کی حکمت عملی سمیت  معیشت ، سرمایہ کاری  اور ثقافتی فروغ کو بڑھانا  وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ پاکستان کی جانب سے افعانستان میں امن کی خاطر ہر  فورم پر موثر کردار ادا کیا  جا تا  رہا ہے۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر  فردوس عاشق عوان  نے کہا ہے کہ  افغان صدر کی پاکستان آمد عمران خان کے خطے میں امن و استحکام  کی کاوشوں اور عزم کا  ثبوت ہے۔ افغان صدر کے  دورہ پاکستان  کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  اس دورے کے ثمرات  سرحد کے دونوں طرف کی عوام کو پہنچیں  گے۔انہوں نے کہا کہ اس  سے  دو طرفہ تجارت کو فروغ ملے ۔ ا ن کا  کہنا  تھا  کہ دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے امن اور استحکام ضروری ہے۔

افعان صدر پاکستان میں قیام کے دوران صدر اور  وزیر اعظم سے اہم ملاقاتیں کر رہے  ہیں اس کے علاوہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ان کی خصوصی ملاقات ہو گی۔