اگلے سال ٹور دی خنجراب  سائیکل ریلی انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی نگرانی میں ہوگی: وزیر اعلی گلگت بلتستان

329

گلگت، جون 26 ( اے پی پی): وزیر اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ ٹور دی خنجراب ریلی جمعرات کے دن سے شروع ہو گی جس میں سری لنکا اور افغانستان سمیت 11 ٹیمیں شریک ہو رہی ہیں۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس گلگت بلتستان میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے یہ ایونٹ انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی نگرانی میں ہوگا جی بی حکومت صرف سیکیورٹی فراہم کرے گی وزیر اعلی سیکریٹریٹ میں میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ کہا کہ اگلے سال سے ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکلنگ فیڈریشن کی نگرانی میں ہوگا اور موجودہ سال بھی 40 فیصد بجٹ حکومت اور 60 فیصد بجٹ سپانسرز نے فراہم کی ہے۔

وی این ایس گلگت