ایم این اے جے پرکاش کا قومی اسمبلی میں بیان

0
10

اسلام آباد، جون 23 (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی جے پرکاش نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں موجود ہ حکومت نے مشکل حالات میں متوازن اور غریب دوست بجٹ پیش کیا جس پر وزیراعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کے باعث آج بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہو ا اور انہوں نے پاکستان میں زیادہ ریمیٹنسز بھیجنے شروع کیے۔

جے پرکاش کاکہناتھا کہ ہیلتھ گارڈ اور احساس پروگرام جیسے پروگراموں کے زریعے موجود ہ حکومت نے ملک کے غریب عوام کو سہولت اور تحفظ فراہم کیا ہے اور دور دراز علاقوں میں بھی ترقی اور خوشحالی کا پروگرام شروع کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر اقلیتوں کے لیے کام۔کرنا چاہیے تا کہ وہ زیادہ بہتر طریقے سے ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی بار عوام کی فلاح و بہبود کو اولیت دی جس کے اثرات بھی جلد نظر آئیں گے۔

 

سورس: وی این ایس، اسلام آباد