ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی کا قومی اسمبلی میں بیان

0
56

اسلام آباد، جون 23 (اے پی پی)  رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر حیدر علی کا کہنا تھا کہ اس میں شک نہیں کہ ملک کی معیشت مشکل حالات میں ہے لیکن اس کی  وجہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسیاں ہیں جنہوں نے ملک کی معیشت کو  قرضوں کی دلدل میں پھنسا دیا۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ملک کو دلدل سے نکالنا ہے اور ملک کے لیے کام کرنا ہے کیونکہ اگر ملک ترقی نہیں کر تا تو یہ ہم سب کی ناکامی ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو مزید گمراہ نہیں کیا جا سکتا کیونکہ عمران خان کی قیادت نے لوگوں کو شعور دیا ہے۔

ڈاکٹر حیدر علی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی ترجیح ہے کہ پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کام کیا جائے اور ان علاقوں میں ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے۔

سورس: وی این ایس، اسلام آباد