ایڈونچر ٹوارزم کی  اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے گلگت سے خنجراب سائیکلنگ ریس 27 جون سے شروع ہو گی

0
33

اسلام آباد،  19 جون  (اے پی پی): گلگت بلتستان ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے اشتراک سے گلگت سے خنجراب تک سائیکلنگ ریس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔27 سے 30 جون کے دوران منعقد ہونے والے اس انٹرنیشنل ایونٹ کے حوالے سے بدھ کو اسلام آباد  میں ریس کے آرگنائزرز نے میڈیا کو بریفنگ دی جس میں سائیکلنگ ریس کی ایڈونچر ٹوارزم میں اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

بریفنگ میں 2018 کی سائیکلنگ ریس کی ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی جس میں گلگت بلتستان میں سیاحت کے مواقع کے ساتھ ساتھ قدرتی مناظر کی بھی عکس بندی کی گئی۔

وزیر سیاحت گلگت بلتستان فدا خان  اور کمشنر گلگت بلتستان عثمان  احمد نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے پاکستان کا اچھا امیج پوری دنیا میں جاتا ہے اور گلگت بلتستان کی لوکل یوتھ کو مثبت سرگرمیوں کا بھرپور موقع ملتا ہے۔ ہم سائیکلنگ کو انٹرنیشنل سٹنڈرڈ پر لائیں گے تاکہ انٹرنیشنل سائیکلسٹ بھی آئیں۔

وی این ایس اسلام آباد