برطانوی کپتان نے 17 چھکے لگا کرسب سے زیادہ چھکوں کا  ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا

325

اسلام آباد، 19 جون ( اے پی پی):برطانوی کپتان ایون مارگن نے کرکٹ کی تاریخ میں  سب سے زیادہ چھکے لگانے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔انہوں نے گزشتہ روز افغانستان کے خلاف 17 چھکے لگا کر یہ ریکارڈ بنایا۔

 اس سے قبل 16 چھکوں کا ریکارڈ کرس گیل، اے بی ڈیویلیئرز اور روہت شرما کے پاس تھا۔ اس میچ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 25 چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی انگلینڈ کے نام   رہا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم کے کپتان نے 71 بالوں کی بدولت 148 رنز جوڑے، بیئرسٹو نے 90 جبکہ جوئے رووٹ نے 88 رنز کی اننگز کھیلی اور انگلینڈ کا مجموعی سکور 397 پر پہنچا دیا۔ یہ انگلش ٹیم کی جانب سے ورلڈ کا کپ میں سب سے بڑا سکور رہا۔

جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 247  تک محدود رہی۔ پوائنٹس ٹیبل پر  انگلینڈ 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ،آسٹریلیا 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوز ی لینڈ اور انڈیا 7،7 پوانٹس کے ساتھ 3-4 نمبر پرجبکہ پاکستان نو ویں نمبر پر موجود ہے۔

 وی این ایس اسلام آباد