بے نظیر بھٹو کی چھیاسٹھ ویں سالگرہ،حمزہ شہباز نے  پنجاب اسمبلی میں سالگرہ کا کیک کاٹا

0
27

لاہور، جون 21( اے پی پی): پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کے چیمبر میں منعقد کی گئی مختصر سی تقریب میں بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

پنجاب اسمبلی لاہورمیں منعقد کی گئی اس تقریب میں مسلم لیگ ن کی عظمی بخاری، سمیع اللہ خان، وارث کلو، ثانیہ عاشق اور خلیل طاہر سندھو نے شرکت کی۔

 اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو ایک عظیم لیڈر تھیں اور میں ہمیشہ بی بی شہید کی قدر کرتا رہوں گا۔

وی این ایس، لاہور