شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے پیش نظر ڈی سی لاہور صالحہ سعید کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

0
42

لاہور، 24 جون (اے پی پی): شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کے پیش نظر ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے آج صبح  شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ ڈی سی لاہور نے غالب مارکیٹ، مکہ کالونی، سیون اپ سٹاپ، گڑھی شاہو اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو اپنی نگرانی میں یقینی بنایا انہوں نے ایل ڈیبلیو ایم سی کے سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ایل ڈیبلیو ایم سی کے افسران کی فیلڈ میں ڈیوٹی پوائنٹس کو چیک کیا۔

ڈی سی لاہور کی ہدایت پر  تمام اسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں صبح پانچ بجے سے موجود ہیں،انہوں نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی صفائی ستھرائی کو بہتر کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے شہر میں بارش کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کیا ہے جبکہ واسا اور زون کے عملہ کو نشیبی علاقوں سے نکاس اب کو فوری یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

وی این ایس ،  لاہور