ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے اربوں روپے کا اضافہ ہوا:وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا

0
52

اسلام آباد ،  25 جون  (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا  ہے کہ ماضی میں ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر سے اربوں روپے کا اضافہ ہوا۔منصوبوں میں اضافی لاگت سے پاکستانی قوم کا پیسہ تباہ ہوا۔داسو ڈیم پر یومیہ 36 کروڑ کا نقصان ہو رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی دور میں پن بجلی کے اٹھارہ منصوبے شروع کئے گئے، ان کی مجموعی لاگت 640 ارب روپے تھی، ان میں سے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔اب اگر ان منصوبوں کو مکمل کریں تو انکی لاگت گیارہ سو ارب روپے آتی ہے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے دور میں 34 پن بجلی منصوبے شروع کئے گئے، ان کی مجموعی لاگت 970 ارب روپے تھی ،ان میں چند ایک مکمل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبا دیا ۔ سیاسی مخالفت کی وجہ سے کوئی کیس غلط نہیں بنایا جائیگا۔

وی این ایس اسلام آباد