محکمہ موسمیات کی مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی

0
39

اسلام آباد، جون 19 (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، بہاولپور، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز/گردآلودہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہےتاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تاہم ژوب، سبی، ہزارہ، ڈی آئی خان، سرگودھا، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز گرم ترین مقامات کےدرجہ حرارت تربت 49، لسبیلہ 44 اور دادو میں 43  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیےگئے۔

وی این ایس اسلام آباد