مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے جمہوریہ چیک کے پارلیمان کے وفد کی ملاقات

0
37

اسلام آباد،24 جون  (اے پی پی): مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے جمہوریہ چیک کے پارلیمان کے وفد کی ملاقات یہاں پیر کو ہوئی جس میں توانائی، زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون اور سرمایہ کاری کے امور کے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مشیر تجارت نے کہا کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اصرار کیا کہ  دوطرفہ تجارت کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے اہم ہے، جو کہ مغربی، جنوبی اور وسطی ایشیائی ممالک کو ملاتا ہے ۔جوتے تیار کرنے والی چیک کمپنی باٹا آزادی پاکستان کے بعد سب سے پہلے آئی اسی طرح دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط کو بڑھایا جائے۔

مشیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین معاشی تعاون پر مفاہمتی یاداشتوں کا مسودہ تیار ہوگیا ہے جو آئندہ چند ماہ میں دستخط ہوں گے۔

وی این ایس اسلام آباد