ورلڈ کپ 2019؛قومی کرکٹ ٹیم نے اگلے معرکے کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا

283

لاہور، 28 جون (اے پی پی):ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے اپنے اگلے معرکے لیے جمعے سے ہیڈنگلے میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ ہفتے کو اوول میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم نے پریکٹس سیشن سے پہلے گراؤنڈ میں بیٹھ کر طویل میٹنگ کی، اس دوران پچھلے میچ میں کارکردگی دکھانے والوں کی تعریف کی گئی اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنے شائقین کی توقعات پوری کرے گا اور جیت کا تسلسل برقرار رکھے گا۔

یاد رہے کہ ہیڈنگلے میں گزشتہ چار میں سے تین میچز پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں نے جیتے ہیں۔ورلڈ کپ میں افغانستان کی ٹیم تمام چھ میچ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہے۔ ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکی ہیں. پاکستان اور بنگلا دیش کے پوائنٹس 7، 7 ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی وجہ سے بنگلادیش پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکن ٹیم 6 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر موجود ہے۔

 

سورس: وی این ایس، لاہور