ورلڈ کپ2019:پاکستان نے انڈیاکے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کیلئے دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس کی

327

انگلینڈ،15 جون (اے پی پی):پاکستان نے انڈیا کے خلاف ورلڈ کپ کے بڑے معرکے کی تیاریوں کے دوسرے روز بھی بھرپور پریکٹس میں حصہ لیا۔ بارش کے باعث پاکستان ٹیم کو انڈور پریکٹس کرنی پڑی۔ قومی ٹیم نے کیچنگ پریکٹس اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔ شاہینوں کا 16 جون کو مانچسٹر میں انڈیا سے ٹاکرا ہوگا۔ عالمی مقابلوں میں پاکستان اور انڈیا کے میچ کا بڑی بے تابی سے انتظار کیا جا رہا ہے۔

سورس:  وی این ایس ، لاہور