وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات

227

لاہور19 جون(اے پی پی):وزیراعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے  بدھ کے روز یہاں ملاقات کی ،ملاقات میں چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب موجود تھے۔

ملاقات میں صوبہ پنجاب کی مجموعی صورتحال، خصوصاً صوبے میں امن و امان اور عوام الناس کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے امور پر گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر  ہدایت کی کہ صوبے میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے اور ان پر عملدرآمد کی رفتار کو تیز کیا جائے،عام آدمی کی زندگی میں آسانی اور سہولیات کی بروقت فراہمی کو ہر قیمت پر ممکن بنایا جائے اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے فوری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

 وی این ایس ، لاہور