وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی ملاقات

334

اسلام آباد، 26جون(اے پی پی ):وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کی پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ملاقات ہوئی ۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کا فروغ ہمارے مستقبل کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس اہمیت کے پیش نظر وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں خصوصی ٹاسکنگ کرنے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

وزیراعظم نے وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی میں ری اسٹرکچر نگ کے حوالے سے اقدامات اور کارکردگی کو سراہا۔

 وی  این ایس، اسلام آباد