وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ڈولفن فورس تعینات

0
103

لاہور،30جون( اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر مری میں سیاحوں اور شہریوں کے تحفظ کے لئے ڈولفن فورس تعینات کی دی گئی ہے،وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو مری میں ڈولفن فورس کی فوری تعیناتی کے لئے ہدایات جاری کیں۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج سے ڈولفن فورس نے پٹرولنگ شروع کردی ہے۔ڈولفن فورس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری ایکشن لے گی۔ ڈولفن فورس سٹریٹ کرائم کے سدباب کے لئے بھی فرائض سرانجام دے گی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مری میں ڈولفن فورس کی تعیناتی سے سیاحوں اور شہریوں میں تحفظ کا احساس بڑھے گا، سیاحوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیں گے ۔

وزیراعلیٰ نے مری میں اوور چارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء کے بارے میں شکایات کانوٹس بھی لیا اور انتظامیہ کو سیاحوں کی شکایات کے فوری ازالے کا حکم جاری کیا۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ اوورچارجنگ اور کھانے پینے کی غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ انتظامی افسران اوور چارجنگ کے سدباب کے لئے موثر اقدامات اٹھائیں۔

وی این ایس، لاہور