وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

293

اسلام آباد، 26جون(اے پی پی ):وزیر اعظم عمران خان سے ممبران قومی اسمبلی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے  وزیر اعظم چیمبر میں ملاقاتیں ہوئیں۔

ممبران قومی اسمبلی میں ملک انور تاج، سیف الرحمن، پرنس محمد نواز الائی، ریاض فتیانہ، فضل محمد خان، رائے حسن نواز اور رائے محمد مرتضی اقبال نے وزیراعظم سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر اعظم کے معاونین خصوصی نعیم الحق اور ندیم افضل چن بھی موجود تھے۔

وی این ایس، اسلام آباد