وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز کا شالامار باغ کا دورہ، تاریخی باغ کے تحفظ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ

0
152

لاہور،19 جون( اے پی پی): وزیر سیاحت پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے شالامار باغ کا دورہ کیا اور تاریخی باغ کے تحفظ کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیر سیاحت نے کہا کہ  30 جون کو یونیسکو کے تاریخی ورثہ کے حوالے سے ازربائیجان میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کے نمائندگی بھی کریں گے۔صوبائی وزیر اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کو تاریخی ورثہ کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے۔

راجہ یاسر ہمایوں نے بتایا کہ ازربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والی کانفرنس میں شالامار باغ کو میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی وجہ سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ یونیسکو نے میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی تعمیر کے باعث شالامار باغ کو ہونے والے نقصان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔صوبائی وزیر سیاحت نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ یونیسکو شالامار باغ کو خطرناک تاریخی ورثہ کی لسٹ میں شامل نہ کرے۔

وی این ایس، لاہور