وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس

0
80

لاہور،26 جون (اے پی پی): وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت کی زیر صدارت سول سیکریٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ،ڈی جی فوڈ پنجاب محمد عثمان، محکمہ پرائمری ہیلتھ، داخلہ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ موثر قانون موجود نہ ہونے کی وجہ سے مارکیٹ میں مضر صحت اور غیر معیاری کاسمیٹکس سر عام فروخت ہو رہی ہیں۔ گورا کرنے والی زیادہ ترمقامی کریموں اورکاسمیٹکس میں مضر صحت عناصر کی ملاوٹ ہے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کا محاسبہ ضرور ہونا چاہیےاس حوالے سے پنجاب حکومت کو قانون سازی کا مکمل اختیار ہے۔ مطلوبہ قانون سازی کے لیے متعلقہ محکمے مسودہ تیارکریں۔ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی صحت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گ۔

وی این ایس، لاہور