ٹوور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کا آخری مر حلہ  ؛ سائیکلسٹ خنجراب تک 84 کلو میٹر کا راستہ طے کر رہے  ہیں

327

گلگت، جون 30 ( اے پی پی):  ٹوور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس  کا چوتھا اور آخری مرحلہ آج شروع ہوگیا، آخری مرحلے میں سائیکلسٹ سست سےخنجراب تک 84 کلو میٹر کا راستہ طے کر رہے ہیں۔

 ایونٹ کی اختتامی تقریب آج ہنزہ منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے۔  صدر ملکت اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے اور آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کریں گے۔

ایونٹ میں سری لنکا اور افغانستان سمیت پاکستان کی دس ٹیموں  نے حصہ لیا۔جن میں بلوچستان ،گلگت ، اسلام آباد ، خیبر پختونحوا ، پنجاب ، سندھ ، آرمی ، پی او ایف واہ ، ایس ایس جی سی اور بائیکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

اب تک ہونے والے مراحل میں واپڈا کی ٹیم سرفہرست ہے۔

 وی این ایس، گلگت