پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں

370

انگلینڈ، جون 20 (اے پی پی): پاکستان نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ورلڈ کپ کے معرکے کی تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہینوں نے لاڈز کے میدان میں تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔قومی ٹیم نے کیچنگ پریکٹس اور فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔

شاہینوں کا 23 جون کو لارڈز میں ساؤتھ افریقہ سے ٹاکرا ہوگا۔پاکستان نے ابھی تک 5 میچوں میں سے 3 ہارنے اور ایک جیتنے اور ایک واش آؤٹ ہونے کے بعد 3 پوائنٹس حاصل کئے ہیں اور پوائنٹس ٹیبل پر 9 ویں نمبر پر  موجودہے۔

 وی این ایس، لاہور