پنجاب فود اتھارٹی کی جعلی کولڈ ڈرنکس کیخلاف  کارروائی،دو فیکٹریاں سیل

0
18

لاہور، 19جون( اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واہگہ اورہلوکی کے علاقوں میں جعلی کولڈ  ڈرنکس کے خلاف آپریشن کیا اور دو بڑی فیکٹریاں پکڑ لیں۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ  اس کاروائی میں 56 ہزار 772 لیٹر تیارجعلی بوتلیں 5 ہزار خالی بوتلیں، بھاری مقدار میں ڈھکن اور جعلی لیبلز برآمد کئے گئے ہیں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 6 گیس سلنڈر،  5 فلنگ مشینیں، کیمیکلز اور بھاری مقدار میں خام مال بھی برآمد کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ جعلی فیکٹریوں کی تمام مشینری ضبط کر لی گئی ہیں جبکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا ہے اور مقدمات بھی  درج بھی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے  کہا کہ جعلی فیکٹری کی نشاندہی کرکے عوام کی خدمت میں ہمارے حصے دار بنیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن080080500 پرکال یا فیس بک پیچ پر ان باکس کریں۔

وی این ایس، لاہور