پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات کویقینی بنا رہے ہیں: ڈاکٹریاسمین راشد

0
162

28 ،جون (اے پی پی):وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطحی اجلاس ہوا۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن مومن آغا، سپیشل سیکرٹری مظفرسیال، ایڈیشنل سیکرٹری رفاقت علی، ایڈیشنل سیکرٹری سلمان شاہدودیگرافسران نے شرکت کی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے مریدکے میں کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام، پنجاب بلڈٹرانفیوژن اتھارٹی کے انتظامی امور، پاکستان سٹیزن پورٹل پرآنے والی شکایات کے ازالہ اورپنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کاجائزہ لیا اور کہا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پرپنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں طبی سہولیات بارے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کومقررہ وقت میں مکمل کیاجائے۔شعبہ صحت میں جدیداصلاحات متعارف کرواکرہی پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکتاہے اور محکمہ صحت پنجاب کے بجٹ میں خاطرخواہ اضافہ انتہائی خوش آئندہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈکے ذریعےعام آدمی کوریلیف دیاگیا۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں بین الاقوامی معیارکی طبی سہولیات کویقینی بناکرمریضوں کیلئے آسانی پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔تمام سرکاری ہسپتال فضلے ویسٹ مینجمنٹ قوانین کے تحت تلف کریں۔

وی این ایس ، لاہور