گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں قرضے اور معاشی خسارہ ورثے میں ملا:ایم این اے امجد علی خان

0
16

اسلام آباد، جون 23(اے پی پی): رکن قومی اسمبلی امجد علی خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں کی پالیسیوں کی وجہ سے ہمیں قرضے اور معاشی خسارہ ورثے میں ملے  جس کے باعث آج ملکی معیشت مشکل حالات میں ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار جنوبی پنجاب کے لوگوں کے حقوق کی بات کی گئی اور ان علاقوں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بھی اقدامات کیے گئے جس کے لیے وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

 

سورس:وی این ایس، اسلام آباد